عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی تاہم وزیراعظم عمران خان نے قبول نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ کی تبدیلی ایک پورا مشکل عمل ہے ۔ عثمان بزدار رابطوں کی وجہ سے ایم پی ایز میں بھی پاپولر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ جتنا کام کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا ۔عثمان بزدار میڈیا فرینڈلی نہیں جس کا انہیں نقصان ہوتا ہے ۔جو لوگ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں انہیں عثمان بزدار سے مسئلہ ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کا گلدستہ صرف میری وجہ سے اکٹھا ہے ۔ جہانگیر ترین کو میں جتنا جانتا ہوں وہ کبھی غداروں کا ساتھ نہیں دے سکتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More