عمران خان کی جعلی حکومت اور مستقبل دونوں ختم ہوگئے، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل، دونوں ختم ہوچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں بلکہ تحفے بھی ریاست کے تھے اور مرضی بھی ریاست کی چلے گی ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی، آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت ختم ہوچکی ہے اب حساب تو دینا پڑے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More