افغانستان کے منجمد اثاثوں فوری بحال کیے جائیں، عمران خان کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے۔ افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی بحالی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ٹرائیکا پلس میکانزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے افغانستان کی صورتحال اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کامیاب خصوصی نمائندگان کو مبارکباد دی اور ٹرائیکا پلس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کہتا رہا ہوں افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی۔

وزیراعظم نے انسانی حقوق کے احترام اور انسداد دہشت گردی کے پرعزم اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ۔ بین الاقوامی برادری کا افغانستان کے ساتھ عملی اور تعمیری کردار کی اہمیت پر بھی زور د یتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے بھی اقدامات کیا جائیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More