عمران خان کا واپس بنی گالہ آنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دس روز بعد واپس گھر آنے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان بہت جلد بزریعہ سرکاری ہیلی کاپٹر بنی گالہ آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کل پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا، اجلاس کل سہ پہر بنی گالہ میں ہوگا۔ عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ ، قانونی اور سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔لانگ مارچ میں پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی پر بھی بات ہوگی۔ مفاہمت یا مزاحمت اور پارٹی عہدیداروں کی لانگ مارچ میں کارکردگی کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے عمران خان کے خلاف اسلام آباد اور ملک بھر کے مختلف حصوں میں جلسوں کے بعد درج ہونے والے مقدمات کے بعد انھوں نے اپنے گھر بنی گالہ میں رہنے کے بجائے پشاور میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کو اپنا مسکن بنا لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More