عمران خان کا اسمبلی سے استعفے نہیں دینا کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا۔ہم کہیں نہیں جارہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہواجس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ جو حکم کریں گے ہم آپکے ساتھ ہیں۔

دوران اجلاس ارکان نے قومی اسمبلی سےاستعفے نہ دینے کی تجویز دے دی۔ ارکان نے کہا کہ ہمیں ایوان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ استعفے دینا کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا۔ہم کہیں نہیں جارہے، آپ دیکھتے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی جبکہ ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کابھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔شہباز شریف اچکن نہیں پہن پائے گا۔

وزیراعظم نے ارکان کو ہدایت کی کہ آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں۔یہ سارے ملکر بھی ہمیں نہیں روک سکتے، قوم ہمارے ساتھ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More