عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خط کے ذریعے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خط کے ذریعے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ خط ایک وزیرنے خود لکھوایا ہے۔ سفیر سے خط لکھوا کر اپنے آپ کو بھجوایا گیا۔ خط وزیرکے پاس پہنچا جس نے عمران خان کو دکھایا ۔ اس قسم کی بچگانہ حرکتیں بند ہونی چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کو واضح پیغام ہے ان کے لیے کوئی محفوظ راستہ نہیں ہے۔ ان کے لیے عزت مندانہ راستہ یہی ہے کہ آپ آج ہی مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو واضح پیغام ہے ان کے لیے کوئی این آر او نہیں ہے۔ ان کے لیے ایمنسٹی اور نہ کوئی بیک ڈور ایگزٹ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان ایک وقت میں اس ملک کے قومی کھلاڑی تھے۔ عمران خان عوام کواپنی جانب سےاسپورٹس مین اسپرٹ کا پیغام بھیجیں۔ وہ اپنی اننگ کھیل چکے، شفاف عمل میں شکست بھی کھا چکے، اب مستعفی ہوجائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More