عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بیرونی سازش کا حصہ ہے اور بیرونی آقاؤں سے ڈکٹیٹیشن لے رہی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تین فیصلے کیے گئے۔ پہلے ہم نے کچھ پارلیمانی لیڈرز کو ثبوت دکھانے کے لیے بلایا۔ پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس طلب کیا گیا۔ اپوزیشن پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن بیرونی سازش کا حصہ ہے۔ اپوزیشن بیرونی آقاؤں سے ڈکٹیٹیشن لے رہی ہے۔اپوزیشن سازش میں پوری طرح ملوث ہے۔عمران خان کو ہٹانے کی سازش بیرونی ایجنڈا ہے۔ نوازشریف کی ملاقات ہندوستان اور اسرائیل حکام سے ملاقاتیں ڈھکی چھپی نہیں۔عمران خان کو ہٹانے کی عالمی سازش میں میڈیا کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔ پاکستانی عوام اس سازش کو دیکھ رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں۔ وزیراعظم کسی بھی قیمت پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ آزاد خارجہ پالیسی کی قیمت آزاد سوچ رکھنےوالوں کو دینی پڑتی ہے۔ پاکستان کے عوام حق حاکمیت پر سودے بازی کو مسترد کرتی ہے، پاکستان کے لوگوں کے وقار اور پاسپورٹ کی عزت کیلئے پوری طرح کھڑے رہیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایم این ایز کو کہتا ہوں کیا آپکی غیرت اجازت دیتی ہے کہ عمران خان کے خلاف ووٹ دیں۔تحریک عدم اعتماد سیاسی معاملہ ہے۔عمران خان ہی وزیر اعظم رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More