عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ۔ وزیراعظم کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود بحرانوں میں مبتلا ہے۔اپوزیشن رہنما جو مرضی کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا۔موروثی سیاست کرنے والوں کا حال اورمستقبل تاریک ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More