شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف آج احتجاج کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھایا گیا۔ وہ بہت مضبوط اور نڈر رہنما ہیں۔ ہماری تحریک مکمل پرامن ہے۔ آج اس واقعے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیری مزاری کی گرفتار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا، ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گویا معیشت کو تباہی میں بھیجنا کافی نہیں تھا، اب وہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں، آج ہم احتجاج کریں گے اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More