اداروں کے خلاف تقریریں، عمران خان اور دیگر رہنماؤں کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اداروں کے خلاف تقریروں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چودھری اور شیرین مزاری کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اداروں کے خلاف تقریر سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More