عمران خان کی بھارت کے اسلام مخالف بیان پر شدید مذمت

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے اسلام مخالف بیان پر شدید مذمت کی ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پیارے نبی پاکؐ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں جتھوں کو تشدد پر اکسارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے فروغ کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More