وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران کان نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپنی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے۔ کہا ہے کہ اتحادیوں سے متعلق معاملات کو افہام و تفہیم سے دیکھا جائے گا۔ نہ حکومت کہیں جا رہی نہ اتحادی کہیں جا رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد ہی نہیں پاکستان کے خلاف سازش بھی ناکام ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے خود ملاقات کریں گے۔ جب کہ انہوں نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کی ذمہ داریاں اسد عمر اور عامر کیانی کو سونپ دی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More