عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے بجائے سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں، پرویز الہیٰ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائے سیاسی مخالفین پر حملے کریں۔ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا عمران خان سے ملاقات میں یہی کہتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی، ہمارا ہدف ہمارے سیاسی مخالفین ہونے چاہئیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی اس سے زیادہ نیوٹریلٹی کیا ہو گی کہ ایک وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی اور اسٹیبلشمنٹ نے اس دوران کچھ نہیں کیا۔

پرویز الہی نے کہا عمران خان کے پونے چار سالہ دور اقتدار میں خارجہ پالیسی کے محاذ پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اُن کے تعلقات میں اُونچ نیچ آتی رہی اور معاملات حل بھی ہوتے رہے۔عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پرویز الہی نے کہا شہباز شریف اب کیوں بیساکھیاں تلاش کررہے ہیں، اب یہ کیوں کسی کو ملوث کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اب یہ حکومت کریں اور ڈلیور کر کے دکھائیں، اشیا کی قیمتیں نیچے لے کر آئیں اور بجلی کا مسئلہ ٹھیک کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More