اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بد دیانتی ہے کہ انہوں نے اکیس مارچ کو اجلاس نہیں بلایا۔ ہمیں او آئی سی کا احترام لیکن پاکستان کے دستور کا احترام زیادہ ہے۔
اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان اداروں کو بے توقیر کر رہا ہے ۔اگر اس کے پاس اکثریت ہوتی تو ان کے تحریک عدم اعتماد نہ آتی ۔ عمران خان اپنی شکست قبول کرےدوسرے صورت میں اسے پارلیمنٹ کالر سے پکڑ کر نکالے گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ بجلی گیس چینی دالیں آٹا اور ادویات مہنگا ہونے پر چور کس کو کہنا ہے ؟۔ہم نے کوشش کی کہ عمران خان اپنی حکومت چلا پائیں لیکن اب وہ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے جواز تلاش کر رہے ہیں ۔