تیاری کرلیں،دیر جلسےمیں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا،عمران خان

شانگلہ: سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہباز شریف نے یہاں آکر کہا تھا اپنے کپڑے بیچ دوں گا۔آٹا، پیٹرول، ڈیزل اوربجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے،انہیں اب کپڑے بیچ دینے چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کو معاشی طور پر نقصان ہو رہاہے ، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے ، ہم نے تیس روپے بڑھا ئے اور بھارت نے پچیس روپے قیمت کم کی ہے ۔بھارت نے روس سے تیل خریدا ، امریکہ کے غلاموں کی حکومت روس سے تیل اس لیے نہیں لے رہی کیونکہ امریکہ سےاجازت نہیں مل رہی ۔ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے یہ حکومت نہیں خرید سکتی کیونکہ امریکہ اجاز ت نہیں دیتا ۔ شہباز شریف سے عوام پوچھتے ہیں کہ امریکا کی غلامی کیوں کر رہے ہیں۔شہباز شریف اور اس کے خاندان کے پیسے باہر پڑے ہیں اسی لیے انہیں خوف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی حکومتوں میں پاکستان پر چار سو ڈرون حملے ہوئے ، ان لوگوں نے ایک بار بھی ان حملوں کی مزمت نہیں کی ، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آپ جس کے لیے جنگ لڑ رہےہیں وہی آپ پر حملہ بھی کر رہاہے ۔اب پاکستان سے ایک وفد اسرائیل گیا ، قائد نے کہا تھا ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی ،یہ غلام حکومت امریکہ اور اسرائیل کا ایجنڈا نافذ کر رہے ہیں ۔

ضلع شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں ملک کی دولت میں اضافہ ہوا تھا ، ملک ٹھیک راستے پر جا رہا تھا ، کسانوں کو کبھی اتنا پیسہ نہیں ملا ، ہمارے دور میں انڈسٹری نے تیزی کے ساتھ ترقی کی ، اب حالت یہ ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے ، روپیہ گر رہاہے ، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ، قرضہ بڑھ رہا ہے ۔ شفاف انتخابات کےاعلان تک ہماری آزادی کی تحریک چلے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ ابھی الیکشن کمیشن سے مل کر دھاندلی کی تیاری کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب ایک معاشرہ طاقت ور ڈاکو نہیں پکڑ سکتا وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں ، یہ کسی معاف کراوکر صرف نیب کو تباہ نہیں کر رہے تمام ادارے تباہ کر رہے ہیں ،

عمران خان نے کہا جس قوم کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، آج وہ قوم تیار ہورہی ہے، پرسوں دیر میں جلسہ ہے، قوم تیاری کرلے جلد آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More