ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ہے۔ کوئی بھی معاشرہ انصاف کی فراہمی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلمان معاشرہ کسی کی غلامی نہیں کرتا۔

اسلام آباد میں عدلیہ کی آزادی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں صرف ایک وجہ سے آیا کہ خدا کی طرف سے جتنی ذمہ دا ریاں ملیں احسن طریقے سے نبھانی ہیں۔ جس معاشرے میں انصاف نہیں وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔انسان کے دنیا میں آنے کا ایک بنیادی مقصد ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کبھی ایک مسلمان معاشرہ کسی کی غلامی نہیں کرتا۔ سویٹزرلینڈ انصاف میں سب سے آگے ہے جبکہ وہاں کی عدالتیں اپنے لوگوں کو انصاف دیتی ہیں۔ غلام ہندوستان میں ہیدا ہوئے قائداعظم اور علامہ اقبال کے ذہن آزاد تھے جبکہ غلام ذہن سے صرف اچھا غلام بنتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر معیشت اوپر نہیں جا سکتی۔ شہباز گل کی گرفتاری اور تشدد کیس ملک میں ایک کلاسک مثال ہے۔ لوگ بغیر وارنٹ کے اغوا کر لیئے جاتے ہیں ۔ شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد گیا۔ شہباز گل تکلیف میں تھے اس کی تصویریں بنائی گئیں۔ یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More