لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ عمران خان نےعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا۔ عوام کی محنت اورخون پسینےکی کمائی پرعیاشی کی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا۔عمران خان نےعوام کی خون پسینےکی کمائی پرعیاشی کی۔چورچورکےالزام لگانےوالےکی اپنی تلاشی لی گئی تو اسکابال بال چوری میں ڈوبانکلا۔
ان کا کہنا تھا کہ پےدرپےانکشافات،لیکس اورثبوتوں کےانبارپوری پی ٹی آئی کوفارغ کرنےکےلیےکافی ہیں۔اتنےسنگین فراڈاوراسکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کےنہیں آئے۔ مریم نواز نے سوال کیا کہ کیاپاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیساکرپٹ،جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟۔