عمران خان نے استعفیٰ دیکرعام انتخابات کا اعلان کردیا، منظور وسان کا خواب

نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے ایک بار پھر خواب دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کے مستعفی ہوکر عام انتخابات کا اعلان کرنے کی پیش گوئی کردی۔

سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نواب شاہ میں جسٹس ریٹائرڈ فاروق احمد چنا کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کی ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدترین مہنگائیسے عوام سخت پریشان ہیں اور وہ اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان از خود وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو کر قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے اپنے متعلق نیب مقدمات کے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے خلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے ہیں اور وہ جھوٹے مقدمات خود ختم ہو جائیں گے کیونکہ ان مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے ناظم جوکھیو کے قتل کے متعلق کہا کہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے ۔مقتول پاکستان پیپلز پارٹی کا کارکن تھا ان کی موت پر بہت افسوس ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More