عمران خان نے بھارتی و اسرائیلی فنڈنگ سے الیکشن لڑا، سعید غنی

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کو بھارتیوں اور یہودیوں نے فنڈ دیا ہے۔اسی پیسے پر پی ٹی آئی نے الیکشن جیتا۔عمران خان نے پاکستانی قانون کے مطابق جرم کیا ۔اس ملک اور ملک کے نظام کے لیے سب سے بڑا خطرہ عمران خان ہے۔

کراچی میں کلفٹن کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان امریکہ اور بھارت کے خلاف نہیں ہے۔یہ مہنگائی اور دیگر مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے امریکہ اور بھارت کے خلاف باتیں کر رہا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت ہی یہودیوں اور بھارتیوں کے فنڈز پر بنی ہے۔زکوت اور چندہ چور توشہ خانہ کے پیسے کیسے جمع کراسکتا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان نے آئین شکنی کی ہے۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جبکہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی نے بدتمیزی متعارف کروائی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن نے جمہوری عمل کے ذریعے عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کیا۔بلاول زرداری بھٹو پچھلے تین سال سے اس نالائق حکومت کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بلاول زرداری بھٹو 22 اپریل کو کراچی پہنچ رہے ہیں کراچی ائیرپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More