حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر ملک بھر میں جلسےکرنے کا اعلان کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں جلسے 10 ستمبر تک جاری رہیں گے پہلا جلسہ 19 اگست کو ہوگا بولے اگر آپ عمران خان کی فتح کے ڈر سے الیکشن نہیں کرانا چاہ رہے تو مارشل لا لگا دیں۔

اسلام آباد میں بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری تحریک انصاف شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔ان پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔ عمران خان 10 ستمبر تک ملک بھر میں جلسے کریں گے۔ 19 اگست کو پہلا جلسہ ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کمپنی نے نہتے بچوں اور خواتین پر تشدد کی نئی روایت ڈالی ہے۔ فضل الرحمن، نواز شریف، ایاز صادق خواجہ آصف کس کس کا نام لیں، ان کی گفتگو اس سے زیادہ سخت تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More