چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شہباز گل کی گرفتاری پر ہنگامی اجلاس طلب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں شہباز گل کی غیرقانونی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا جبکہ گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشہ کے پیش نظر تمام اہم رہنماؤں کو الرٹ کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More