عمران خان نے مجھ سے غیر قانونی کام کروایا، چوہدری سرور

لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزیراعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے 184 ایم پی ایز میں ایک بندہ نہیں ملا۔ مجھ سے رات کے اندھیرے میں غیر آئینی کام کیا اور پھر رات کے اندھیرے میں ہی مجھے باہر کر دیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا سب سے بڑی عالمی سازش تھی۔پاکستان،پنجاب اور پی ٹی آئی ورکر روتے رہے عثمان بزدار کو تبدیل کر دو۔

پنجاب کے برطرف گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے میں ڈبل پلے کر رہا تھا، وزیراعظم نے کہا 3 اپریل کو ہرصورت اسمبلی کا اجلاس بلائیں، میں نے جواب دیا کہ وکلا سے مشورہ کروں گا تو پھر یہ کام کروں گا، میں غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتا تھا، میرے خلاف گالی گلوچ کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا۔

پنجاب کے برطرف گورنر کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی سب کا حق ہے لیکن ہمیں اپنی حدود میں رہنا چاہیے، دنیا بھر میں تعلقات ملک کی معاشی حیثیت دیکھ کر بنائے جاتے ہیں، ہم امریکا کی مخالفت مول نہیں لے سکتے، خدا کیلئے عالمی سیاست کو قومی سیاست میں مت لیکر آئیں، ہمیں ایک کیساتھ تعلق بنا کر دوسرے سے بگاڑنا نہیں چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More