عمران خان نے امریکہ میں اپنا امیج بنانے کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کیا، شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ پریڈ گراؤنڈ میں خط لہرانے سے چند دن پہلے عمران خان نے امریکہ میں اپنا امیج بنانے کے لئے لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کیا۔

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ رواں ماہ پی ٹی آئی نے امریکی کمپنی فینٹن آرلُک سے معاہدے کیا سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے میڈیا ہیڈ نے معاہدہ کیا۔ مارچ 2022 کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ سات مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود بائیس مارچ کو تحریک انصاف سابق سی آئی اے کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو تحریک انصاف کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی ملک میں لوگوں کو امریکی غلامی سے آزادی دلانے کے دعویدار خود امریکا میں اپنا اچھا امیج بنانا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More