عمران خان نے سبز باغ دکھا کر قوم کوقطاروں میں کھڑا کردیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا ہے۔ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی جبکہ عمران خان نے سبز باغ دکھا کر قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کہیں آٹے اور چینی کے لیے تو کہیں گیس پیٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں جو کہ افسوسناک اور شرمناک ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More