عمران خان منصوبے کے تحت جھوٹ بولتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسوں میں کہتے تھے کہ اداروں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے مگر اب کہتے ہیں ادارے نیوٹرل رہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان روز بیانیہ بدلتے ہیں ہم ان کے کس بات پر اعتبار کریں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے گئی، عمران خان منصوبے کے تحت جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں ملکرملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی۔

دوسری جانب اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ 4سال فرح گوگی ملک چلاتی رہی، عمران خان11 بجے ہیلی کاپٹر پرآتا اور 4بجے واپس چلا جاتا۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان خاص لابی کیلئے کام کررہا ہے اگر عمران خان میں جرات ہوتی توآج یہاں میری جگہ کھڑاہوتا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو روکنے کیلئے پورے ہاؤس کو اکٹھا ہونا ہوگا، اگر آج یہ نرمی کریں گے تو اس طرح حکومت نہیں چلنی، ان لوگوں کوان کی زبان میں جواب دیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More