عمران خان سیاسی انتقام کیلئے ایف آئی اے کو استعمال کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان اور مشیر احتساب شہزاد اکبر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 4 جنوری کو ثبوت لاکر دکھائیں۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب کی سیاسی انتقام کی خواہش پراب ایف آئی اےکواستعمال کیاجارہاہے ۔ عمران صاحب3سال سےجھوٹےمقدموں کی فائل بغل میں لیےگھوم رہےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف سوا سال میں کوئی ایک ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور مشیر احتساب شہزاد اکبر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 4 جنوری کو ثبوت لاکر دکھائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More