عمران خان شدت پسند سیاست سے جمہوریت کو کمزور کررہے ہیں، بلاول

ڈیووس :وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکہاہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکالنا جمہوری عمل تھا لیکن اب وہ شدت پسند سیاست سے جمہوری انتقال اقتدار کو کمزور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئیٹرزکو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا الزام مسترد کر دیا کہ اقتدار سے ان کی بے دخلی امریکی سازش تھی ۔عمران خان کو اقتدار سے نکالنا جمہوری عمل تھا ۔جس طریقے سے خان صاحب کو نکالا گیا وہ دراصل پاکستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان امریکہ مخالف جذبات ابھار رہے ہیں اور موازنہ افغانستان میں طالبان کی جدوجہد سے کر رہے ہیں تاکہ جمہوری انتقال اقتدار کو کمزور کیا جائے۔ جس طرح خان صاحب کا انتخاب ہوا اور جس طرح انہوں نے تین سال حکومت کی وہ پاکستان کی جمہوری ترقی میں تنزلی تھی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے کئی جمہوری ترقیات حاصل کی جا چکی تھیں جیسا کہ ’میڈیا کی آزادی، عدلیہ کی آزادی، انسانی حقوق اور پر امن جمہوری انتقال اقتدار۔انہوں نے کہا کہ جب ہم خان صاحب کی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی رہنمائی کر رہے تھے تو ہم نے کبھی شدت پسند سیاست پر یقین نہیں رکھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More