عمران خان موجودہ دور کا ابوجہل ہے، سعد رفیق

لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہناہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ ابھی عوام کے سامنے آئے گا۔شیخ رشید نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ان کے ساتھ جو ہوگا وہ سب دیکھیں گے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما ؤں نے مسجد نبوی میں نعرے بازی اور مقدس مقام کی بے حرمتی پر سخت ردعمل دیا۔خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہم جتنے بھی گناہ گار ہیں وہاں جانے سے ہمیں کون روک سکتا۔ مسجد نبوی میں نعرہ بازی کرنا لعنتیوں کے کام ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان موجودہ دور کا ابوجہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ یہ پولیٹیکل پارٹی نہیں فتنہ عمرانیہ ہے۔انہوں نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پراظہار افسوس بھی کیا۔

لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہارے والد اور والدہ ایسے نہیں تھے تربیت میں ضرور کوئی کمی رہ ہو گی۔سردار ایاز صادق نے علماسے واقعے کے خلاف آوازاٹھانے کی اپیل بھی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More