معاشی کی بدحالی کاذمہ دارعمران خان ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ عمران خان سب اپ کا کیا دھرا ہے۔ لوگوں کو بیوقوف مت سمجھو۔ سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ سب تمھارا کیا دھرا ہے۔ لوگوں کو بےوقوف مت سمجھو۔

چار سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو۔مریم نواز کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان اور اس کی معیشت کو اس حال کو پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو۔سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا۔ اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More