ملک میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہے، علی حیدر گیلانی

ملتان: پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ 2023 میں عوام عمران خان سے جواب مانگے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے صوبائی وزیر پنجاب بننے پر دربار موسی پاک شہید پر حاضری دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔2023 میں ملکی معیشت کی صورتحال کا جواب عوام عمران خان سے لے گی۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے دور میں جہاں ترقی رکی تھی وہیں سے ترقیاتی کام کا آغاز کرونگا۔ انہوں نے عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتوں میں کم قرار بھی دیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More