عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہیں، چوہدری سرور

ملتان: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں مگر اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہورہی ہے ۔

ملتان سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے ۔ پہلے مرحلہ میں ملتان ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ میں انتخابات کرائے جارہے ہیں ۔امیدواروں کا حتمی فیصلہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عمران خان کریں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مارچ کا گزشتہ ڈیڑھ سال سے سن رہے ہیں ۔اپوزیشن خود ایک پیج پر نہیں ہے ۔عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرٹ پر فیصلہ کرنا مشکل کام ہے اسکے باوجود پنجاب کی یونیورسٹیز میں میرٹ پر وائس چانسلر لگائے ۔ مارچ تک پنجاب کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More