عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے عمران خان کے بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا۔ آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ تاہم نگران وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے 52 وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، 4وزرائے مملکت سمیت وزیراعظم کے 4مشیروں اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More