عمران خان چار سال میں 61ویں تقریر کررہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد میں مری سپر لیگ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزی اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چار سال میں اکسٹھ ویں تقریر کر رہے ہیں ۔ سیاست کھیل نہیں سنجیدہ معاملہ ہے حکومت ناکام ہو گئی ہے ضرورت ہے عوام کے پاس جایا جائے۔

انہوں نے دعوٰی کیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کی ایک بڑی تعداد رابطے میں ہے تحریک عدم اعتماد آئے گی جب اعلان ہو گا تو جمع بھی کرائیں گے ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے تاریخی قرضے لئے جوپہلے قرضہ لیا گیا تھاوہ بھی دوگنا ہوگیا کرپٹ ترین حکومت ہے ہم بھی چاہتے ہیں اس کا جلد سےجلد خاتمہ ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More