اسپیکر کےحیلے بہانوں سےابھی تک عدم اعتماد پرووٹنگ نہیں ہو سکی، حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کا کہناہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تماشا بنا کر رکھ دیاہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کےحیلے بہانوں سےابھی تک عدم اعتماد پرووٹنگ نہیں ہو سکی۔عمران خان اکثریت کھونےکےباوجوداقتدارسےچمٹےہوئےہیں۔

عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکرکو یاد دلا دوں کہ ان کا عہدہ پارٹی وابستگیوں سےبالاترہے۔عمران خان کےذہنی خلل کےباعث ملک ایک ہفتےسےہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے۔ عمران خان اوران کےحواریوں نے ثابت کر دیا وہ آئین و قانون اور پارلیمان کوٹھوکرپررکھتےہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام اورپاکستان کااس وقت ایک ہی مطالبہ ہےووٹنگ ووٹنگ اورووٹنگ

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہے کہ حکومت نے آئین شکنی کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات کو کمال سے ڈھٹائی سے پاؤں تلے روند دیا۔ عمران خان نے یہ سب گرفتاری اور مقدمات سے بچنے کیلئے کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلےجعلی خط اورغیرملکی سازش کا ڈرامہ رچاکرپاکستان کادنیا بھر میں مذاق بنایا۔

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے لکھا ہے کہ حکومت نے بچگانہ حرکتوں سے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو خراب کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More