آئین شکن عمران خان ملک کا غدار ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس غدار وطن اور آئین شکن کو نہیں چھوڑے گی ۔عمران خان ملک کا سب سے بڑا غدار ہے ۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے ۔اسپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو خلاف قانون قرار دینے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم قومی اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتا ہے۔ بڑے سرپرائز کیلئے تیار رہیں ان آئین شکنوں کو پاکستان کے عوام معاف نہیں کریں گے ۔ مریم اورنگزیب نے رولنگ واپس لینے تک قومی اسمبلی میں دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More