عمران خان نےمشیر احتساب کوشہبازشریف کی گرفتاری کی ہدایات دیں، عطا تارڑ

لاہور: ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ نون عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نام نہاد وزیراعظم عمران خان نےمشیر احتساب مصدق عباسی کوشہبازشریف کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی ہیں لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان پر شہبازشریف کی گرفتاری کی ہدایات جاری کرنے کا الزام عائد کردیا۔ انہوں نے حکومت وقت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قائدحزب اختلاف شہبازشریف کو گرفتار کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔عمران نیازی کومنہ کی کھانی پڑے گی۔

انہون نے کہا کہ دو مرتبہ قید کاٹنے والے اپوزیشن لیڈرکو دوبارہ جیل نہیں جانے دیں گے۔ شہباز شریف ایک سال سے اوپر پابند سلاسل رہے۔نیب نے صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا۔اندھے سیاسی انتقام کے مقابلے میں بھرپور قانونی جنگ لڑی ہے اور اب بھی عمران نیازی کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عطاءاللہ تارڑ نے عمران خان سے آٹا، چینی، ایل این جی اور ادویات بحران سمیت مالم جبہ، بی آر ٹی،فارن فنڈنگ سکینڈلز پرقوم کوجواب دینےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More