عمران خان نے خود مہنگائی کا نیا عذاب نازل کرنے کی منظوری دی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج عمران صاحب اپنے ہاتھوں سے ملک پر مہنگائی کا نیا عذاب نازل کرنے کی منظوری دیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج وہی شخص اپنے قلم سے آئی ایم ایف کے منی بجٹ پر دستخط کرے گا جو کہتا تھا کہ خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا۔ عمران صاحب نے آئی ایم ایف اور قرض نہ لینے کا قوم سے جو جھوٹ بولا تھا آج اس پر معافی مانگیں۔

مریم اورنگزیب نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مہنگائی کی بلند سطح برقرار رہنے کا اعتراف معاشی تباہی کی تصدیق ہے۔ حکومت پراپیگنڈہ پر مبنی رپورٹس نہ جاری کرے بلکہ استعفیٰ دے تاکہ عوام اور معیشت کو سانس آئے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ کا مہنگائی کے اعداد وشمار چھپانا رپورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے۔ دسمبر میں مہنگائی کا ڈبل ڈجٹ میں رہنا اصل حقیقت ہے کہ معاشی تباہی کا سفر جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More