عمران خان کا اسرائیل سے خاندانی تعلق ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں واحد تم ہو جس کا اسرائیل سے خاندانی واسطہ ہے۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے اور تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری ہے۔ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔

ن لیگی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم چلانے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔۔۔دوسر ی جانب فرح گوگی

کیس کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ جب چوری کی ہو تو پھر ایسے فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اصل خوف یہ ہے کہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالہ محل تک جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More