عمران خان کو آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی مجروح اناکی تسکین کے لئے روز نت نئے جھوٹ بولتے ہیں۔ عمران صاحب کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی۔ اسی لئے پارلیمنٹ سے نکالے گئے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی۔ عمران خان کو آئین کی بات عقل میں آجاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے ۔ ان کو بات سمجھ میں آتی توعوام دشمن شرائط پر آنکھیں بند کرکے معاہدوں نہ کرتے تومعیشت تباہ،روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی مجروح اناکی تسکین کے لئے روز نت نئے جھوٹ بولتے ہیں ۔عمران خان کو عقل ہوتی تو آپ جیسے ادھارے ترجمان ہوتے؟ ۔فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟۔ توشہ خانہ کی قومی امانت میں خیانت کرتے؟۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ اپنے چار سال کے 20 ہزار ارب کے تاریخی قرض کی طرح جھوٹ بول کر اپنے گناہوں کا روز بوجھ بڑھاتے ہیں۔ عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ جو لوگ خود نہیں گئے انہیں آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہے۔ عمران خان حقیقت کا ادراک کریں۔عوام فیصلہ کرچکے ہیں اس کے سامنے سرجھکائیں ۔عوام نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران صاحب کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن سے جان چھڑائی جائے، ہم نے چھڑا دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More