عمران خان بین الاقوامی بھکاری بن گئے ہیں، سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ ملک میں پلس مائنس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ مسائل کا حل یہی ہے کہ عمران خان اب گھر چلے جائیں اور نئے انتخابات کروائے جائیں۔

لاہور میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے حکومت پر خوب تنقید کی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج کشکول لےکر ایٹمی پاور والا پاکستان بھیک مانگتا ہے۔وزیراعظم بین الاقوامی بھکاری بن گئے ہیں۔

سراج الحق کاکہناتھاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سود خور بیٹھے ہیں۔ سودی نظام نے معیشت کابیڑا غرق کر دیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ کراچی کی عوام پیپلزپارٹی حکومت کے بلدیاتی نظام ن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کر دیا تو اب عوام کیا کھائیں کیا پہنیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More