جو شخص ایس ایچ او بننے کے قابل نہیں تھا اسے وزیراعظم بنادیا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے ۔جو شخص ایس ایچ او بننے کے قابل نہیں تھا وہ وزیر اعظم ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے جس کے اپنے لوگ اس کی کرپشن پر بات کرتے ہوں وہ کرپشن پر کیا لیکچر دے گا۔ بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ کیس، بی آر ٹی منصوبہ پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی جبکہ چینی، آٹا، مہنگائی اسکینڈل پر بھی کسی نے تین سال میں کچھ نہیں بولا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا ان کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب کے دروازے بند ہیں۔ عمران خان کے دل و دماغ میں سیاسی انتقام کی آگ بجھ ہی نہیں رہی ۔ شہباز شریف کو ایک سال تک جیل میں رکھا گیا اور عمران خان نے نواز شریف کے ہر منصوبے کو متنازعہ بنایا لیکن جب سپریم کورٹ میں جواب کی باری آئی تو پچھلے دروازے سے اپنی درخواست لے کر پہنچ گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو خرچے کے پیسے مافیا دیتا ہے اور حکومتی کیسز پر نیب کی آنکھیں بند ہیں کیونکہ ملک میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے ۔ جو شخص ایس ایچ او بننے کے قابل نہیں تھا وہ وزیر اعظم ہے۔ ملک میں آٹے بجلی کی چوری اور کورونا فنڈز تک کو آپ نے نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے لوگ کہتے ہیں جہانگیر ترین نے 30 سے 35 لاکھ روپے کچن کے لیے دیے۔ عمران خان نے ایکسپورٹ کا کوٹہ اپنے ساتھیوں کو دے کر چوری کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More