عمران خان ناسور ہے اس سے جان چھڑائیں گے، عظمی ٰبخاری

حافظ آباد: مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی ٰبخاری کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی کمانے والا غریب آدمی مہنگائی ی چکی میں پس گیا ہے۔مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گئی ہے ۔

نون لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے حافظ آباد میں ہاؤسنگ کالونی میں پارٹی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات چوہدری محمد زمان بھون کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی ۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ایک فراڈ پیکج اناؤنس کیا ہے۔ ظالم عمران نیازی کو چاہیے استعفی دیکر گھر چلاجائے۔عمران خان ناسور ہے اس سے جان چھڑائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گئی ہے ۔دو وقت کی روٹی کمانے والا غریب آدمی مہنگائی ی چکی میں پس گیا ہے۔آج مہنگائی کے باعث ہر گھر میں سوگواری ہے۔یہ وہ حکمران ہے جو غریب کی سسکیاں بھی نہیں سن سکتا۔عمران خان صاحب آپکو آٹا چینی چوری کا حساب دینا پڑے گا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو کل دو خوشخبریاں سنائیں ان پر شرم آنی چاہیے۔عمران خان نے ٹیکس بڑھا بڑھا کے عوام کا خون چوس لیا۔ہمیں وہ سہولیات دیں جو شہباز شریف کے دور سے مل رہی تھی۔ عمران خان نے آج تک کسی غریب یا بیوہ کے سر پر ہاتھ نہیں رکھا اور نام ریاست مدینہ کا لیتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More