لاہور جلسے میں بتاؤں گا حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ 13اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے جلسہ کروں گا، وہاں لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے۔ کہا ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک یہاں انصاف نہ ہو۔

اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم تمام اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں، ہم پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیں گے۔ امریکا میں ابھی 4 مسلمانوں کو مار دیا گیا صرف اس لیے کہ وہ مسلمان تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک یہاں انصاف نہ ہو، کتنے ملکوں میں ایسا ہوتا ہے کہ سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ آجائے، انصاف کا مطلب ہے کہ کمزور اور طاقت ور قانون کے سامنے برابر ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی معصوم بیٹی کو ماں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ 13 اگست کو لاہور جلسے میں بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More