عمران خان نے ہیلی کاپٹر کے سفر میں 1 ارب روپے اڑا دیئے

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔حکومتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ ہوئے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق گزشتہ حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ وزیراعظم آفس سے بنی گالہ کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اوسطاً 8 لاکھ روپے یومیہ خرچ ہوا۔

اس حوالے سے حکومتی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ عمران خان نے تقریباً ایک ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال 2 لاکھ 75 ہزار روپے میں پڑتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More