تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کی قوم اور ملت اسلامیہ کو عید کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کی قوم اور ملت اسلامیہ کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد: (1 اگست 2020) وزیراعظم عمران خان نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم اور ملت اسلامیہ کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قربانی کا مقصد ہے جو بھی مشکلات پیش آئیں اور جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔ عید قربان کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے۔ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top