عمران خان کو پتا ہی نہیں ماں بہن کی عزت کیا ہوتی ہے، نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف نےمریم نوازسےمتعلق عمران خان کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہماری معیشت، معاشرت اور اخلاقیات کو تباہ کردیا۔بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھا دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نوازسےمتعلق عمران خان کے بیان پر سخت رد عمل دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےہماری معیشت،معاشرت اوراخلاقیات کو تباہ کردیا۔عمران خان نےملک میں بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھایا۔عمران خان کویہ نہیں پتا کہ ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں؟۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی بدتمیزی سے متعلق جلد بات کروں گا اور کچھ معاملات پر تبادلہ خیال بھی کروں گا۔ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، ملک کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More