عمران خان رحم یا رعایت کا مستحق نہیں ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا۔ یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ‏جس طرح سے عمران خان نے چار سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی اس سے ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا۔ ڈھٹائی سے آئین شکنی کی گئی۔ عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنانے کے ساتھ انھیں پاؤں تلے روندا گیا۔

مریم نواز نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان فساد پھیلانے کی تیاری کرر ہے ہیں۔ لہذا ریاست کو اس سےایک فتنہ کی طرح نمٹنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More