عمران خان دھمکیاں نہ دو ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیں دھمکیاں نہ دیں ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کی جے یو آئی ف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوئی ہے۔ غیر ملکی ہاتھ تمہارے پیچھے ہے اور تم غیر ملکی ہاتھ کے ذریعے اقتدار میں آئے حالاں کہ تم میں حکومت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ تمہارا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ عمران خان دھمکیاں نہ دو ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان تم نے کبھی ہمیں دیکھا نہیں ہے۔ افغانستان میں اشرف غنی کا انجام دیکھا؟ ۔اس سے زیادہ برا تمہارا حال کریں گے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں۔تہمتیں لگاکر سیاست نہیں کی جاتی ہے۔ میرے ساتھ میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ۔ ہم نے آمروں سے لڑائی لڑی تو تمہاری کیا حیثیت ہے؟۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں غلیظ استعمال کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ عمران خان کا کردار کا کیا ہمیں پتا نہیں؟۔ لاس اینجلس سے لے کر ڈی چوک تک بدبودار کردار ہے۔ عمران خان کہتا ہے کہ امریکا کو اڈے دینے سے انکار کردیا۔ تم سے اڈے مانگے کب ہیں؟ ۔آئی ایس آئی کے چیف نے سیکیورٹی میٹنگ میں بریفنگ دی کہ امریکا نے ہم سے کوئی اڈے نہیں مانگے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکی ایجنڈے پر سی پیک کو برباد کردیا۔ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر قانون سازی کی۔عمران خان را اور موساد کے گٹھ جوڑ سے حکومت میں آیا۔ عمران خان نے ملکی ترقی کے تمام منصوبے ناکام بنائے، بیرونی قوتوں کے حکم پرپاکستان کا بجٹ بنایا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More