عمران خان نے ملک کے ساتھ اداروں کو بھی تباہ کردیا، فضل الرحمان

پشاور: امیر جمعیت علمائے اسلام ف اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے متعلق ہماری رائے صحیح ثابت ہوئی ہے۔ آج ملک کے اثاثے اور معیشت گروی رکھی جاچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے جو رائے اس حکومت کے بارے میں قائم کی تھی وہ صحیح ثابت ہوئی ہے۔ آج ملک کے اثاثے اور معیشت گروی رکھی جاچکی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کے ساتھ اداروں کو بھی تباہ کردیا۔ یہ لوگ پاکستان کو ڈبونے آئے ہیں۔ڈر ہے کہیں ملک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔موجودہ حکومت نے 3 سال میں وہ قرضے لیے گئے جو گزشتہ 70 سال میں نہیں لیے گئے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے تقریب کے شرکاء سے استفسار کیا کہ ایسے نااہل قوم پر مسلط ہوں تو قوم کا کیا پھر کوئی فریضہ نہیں بنے گا؟۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک سے وفاداری کا معیار ہمیں کسی نے نہیں ہم نے لوگوں کو بتانا ہے۔ یہ ملک ہمارا گھر اور ہماری عزت ہے، ہم نے یہی رہنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More