عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ عوام انکے جلسوں میںآنے کو تیار نہیں ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم کے منڈی بہاؤالدین جلسہ سے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ عوام انکے جلسوں میںآنے کو تیار نہیں ہے۔ آج لوگ میاں نواز شریف کو یاد کرتے ہیں جنھوں نے کبھی کسی کو گالی نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک ہی دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہو جائے۔ وزیروں اور مشیروں کی فوج مہنگائی پر بات ہی نہیں کرتے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود سے کہوں گا نصاب سے صفحہ 273 کو نکال دیں۔ مراد سعید سے ہمدردی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد کے سوال پر کہا کہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More